انتخابات ہر صورت ہوں گے اور تحریک انصاف جیتے گی: پرویز الٰہی

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ انتخابات ہر صورت ہوں گے اور تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہر برے کام کا چیمپیئن بنا ہوا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شریفوں کا جو شر ہو گا وہ دنیا دیکھے گی۔ افسوس ہے کہ میرے گھر پر وار کیا گیا اور ایسا کرنے والوں سے اللہ پوچھے گا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی حکومت ختم ہو چکی ہے۔ پنجاب میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار نگران وزیراعلیٰ ہی ہے اور شہباز شریف بھی اس میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز ہمارے پاس ہے ان کے پاس کچھ بھی نہیں۔ ذاتیات اور بدلوں کا کیس ہم نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ تین جگہ عدالت نے ہمیں ریلیف دیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس نے دھاوا بولا تھا اور ان کی گرفتاری کی کوشش بھی کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف نے رد عمل کا اظہار کیا تھا اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز