ہیڈ کوچ سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید کو کونسی نئی ذمہ داری مل گئی؟

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے منگل کو پہلے یہ اعلان کیا کہ مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ اعلان بھی کردیا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے فارغ ہونے والے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری حال ہی میں وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی شمولیت کے بعد عمل میں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عاقب جاوید اور مائیک ہیسن اب مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کی ترقی، کارکردگی اور کھلاڑیوں کی تیاری کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ دونوں تقرریاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس وژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد قومی ٹیم کو عالمی معیار پر لانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان ماہرین کی رہنمائی میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور پاکستان کرکٹ ایک نئی بلندی کو چھوئے گی۔

واضح رہے کہ مائیک ہیسن 26 مئی سے باقاعدہ اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال لیں گے۔ مائیک ہیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور انہیں محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیموں کی حکمت عملی سازی اور نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں