9 مئی فسادات: کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالتوں کا بڑا فیصلہ

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کی جانب سے 4 ماہ میں ختم کرنے کی ہدایت کے بعد تیز کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا

یہ مقدمات 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات سے متعلق ہیں۔ جن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر دھاوا بولا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کا نیا ترمیمی شیڈول جاری کردیا ہے۔

ترمیمی شیڈول کے مطابق 9 مئی کے فسادات کے مقدمات کی سماعت اب ہفتے میں چار دن منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کو جیل میں ہو گی۔ جیل ٹرائل پہلے ہفتے میں 3 دن ہوتا تھا لیکن کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالتیں جناح ہاؤس حملے سمیت 14 مقدمات کی سماعت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کو اس سے قبل دسمبر 2024 میں فوجی عدالت سے سزا سنائی جا چکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس وقت بتایا تھا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد مجرموں کو سزائیں سنائی ہیں، اور اس میں ملزموں کو تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کو درست قرار دے دیا

سزا پانے والوں میں جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت دیگر افراد شامل ہیں، کچھ روز پہلے 25 دیگر افراد کو بھی اسی الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں