ثاقب نثار کِس کِس بات کا دفاع کریں گے، ملک کے ساتھ جو کیا نا قابل معافی ہے: نواز شریف

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دور میں جو جو کام کیے وہ ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوئے اور قابل معافی نہیں۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی نے ثاقب نثار کا نام لے کر باتیں کی ہیں۔ سابق چیف جسٹس اب کس کس بات کا دفاع کریں گے۔

ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہونی چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی۔ عام آدمی اگر ایسا کرے تو وہ سیدھا جیل میں جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی ایک آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے ڈیل کر رہے تھے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آڈیو کو درست تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو میں آواز میرے بیٹے کی ہی ہے لیکن کیا اس کی کوئی پرائیویٹ زندگی نہیں؟ کیا وہ کسی سے دوستی بھی نہیں رکھ سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز