سیکیورٹی خدشات، کونسے غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے بھارت نہیں جارہے؟

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیائی فاسٹ سپیئر ہیڈ مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچوں کے لیے ہندوستان واپس نہ آنے کا انتخاب کیا ہے ، جس سے دہلی کیپٹلز کی پلے آف کی امیدوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسٹارک 17 مئی کو دوبارہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والے سب سے ہائی پروفائل آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے بعد 8 مئی کو آئی پی ایل کو معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد لیگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

موجودہ صورتحال میں کون سی ٹیم سے کون سا کھلاڑی باہر اور کون سا ٹیم کا حصہ ہے، ایک معمہ بن چکا ہے، تاہم ٹیموں کی موجودہ صورتحال کچھ اس طرح  ہے:

دہلی کیپٹلز

باہر: جیک فریزر میک گرک، مچل اسٹارک

موجود: مستفیض الرحمان، صدیق اللہ اتل، ٹرسٹان اسٹبس، ڈونووان فریرا، دشمنتھا چمیرا

کولکتہ نائٹ رائیڈرز

باہر: معین علی، روومین پاول

موجود: سنیل نارائن، آندرے رسل، کوئنٹن ڈی کاک ، اسپینسر جانسن، رحمان اللہ گرباز، اینریچ نورٹجے

رائل چیلنجرز بنگلورو

موجود : ٹم ڈیوڈ، روماریو شیفرڈ، لونگی اینگیڈی، فل سالٹ، جیکب بیتھل، لیام لیونگ اسٹون، جوش ہیزل ووڈ، نووان تھشارا

ممبئی انڈینز

موجود :مچل سینٹنر، بیون جیکبز، ٹرینٹ بولٹ، ول جیکس، رکیلٹن، کوربن بوش

سن رائزرز حیدرآباد

موجود: پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ہینرک کلاسن، ویان مولڈر، ایشان ملنگا، کامندو مینڈس

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے حملے کا خوف، دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ 10 اوورز بعد ہی ختم

راجستھان رائلز

موجود: وینندو ہسارنگا، شمرون ہیٹمائر، فضل الحق فاروقی، کوینا مافاکا، لوآن ڈری پریٹوریس

باہر:جوفرا آرچر، مہیش تھیکشنا۔

چنئی سپر کنگز

موجود: نور احمد، ڈیوالڈ بریوس، میتھیشا پاتھیرانا، ڈیون کونوے، راچن رویندرا

باہر: سیم کرن، جیمی اوورٹن

لکھنؤ کے سپر جائنٹس

موجود: ایڈن مارکرم، مچل مارش، میتھیو بریٹزکے، ڈیوڈ ملر، نکولس پوران، شمر جوزف، ول اورورکے

پنجاب کنگز

موجود:مارکو جانسن، زیویئر بارٹلیٹ، مچل اوون، کائل جیمیسن

گجرات ٹائٹنز

موجود: راشد خان، افغان کریم جنت، کاگیسو ربادا، شیرفین ردرفورڈ، جوس بٹلر، کاگیسو ربادا، جیرالڈ کوٹزیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ