غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی امید کی کرن ہے، اسحاق ڈار

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی امید کی کرن ہے، غزہ کے عوام کی امداد فوری بحال کی جائے۔

سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس کی بہتری کے عنوان پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کو اجلاس کی صدارت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدے کا اعلان امید کی کرن ہے، غزہ کے عوام کی فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پوری دنیا کے لیے چیلیج ہے، پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور افغانستان سے دہشتگردی کا سامنا ہے،پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم  نے کہا کہ آج کے بحرانوں نے یواین چارٹر کے تحت قائم ورلڈ آرڈر کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے، عالمی امن اور سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے،  دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘