تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد لاہور ٹریفک پولیس کی نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسران کے شانہ بشانہ لاہور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔
موسم کی شدت کو پس پشت ڈال کر نئے جذبے کے ساتھ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 49 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟
ان کا کہنا ہے کہ تمام لیڈی اسسٹنٹس کو فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت بھی دی جا رہی ہے جبکہ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس لائسنس سنٹرز، ڈرائیونگ تربیتی سینٹرز اور مختلف دفاتر میں بھی ٹریننگ حاصل کریں گی۔
تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسران کے شانہ بشانہ لاھور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی pic.twitter.com/yOLcg3080h
— WE News (@WENewsPk) May 19, 2025
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ خواتین اسٹاف کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں سڑک استعمال کرنے والوں باالخصوص خواتین کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
ان لیڈی اسسٹنٹس کو ہیوی بائک چلانے کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی امداد اور فائر فائٹنگ کے تربتی کورس بھی کروائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد سے راولاکوٹ 100 کلومیٹر کی دوڑ جیتنے والی خاتون پولیس کانسٹیبل
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد اسٹاف کے شانہ بشانہ کام کا آغاز کر کے ثابت کر دیا کہ خواتین مردوں سے کسی صورت کم نہیں۔ ٹریفک پولیس لاہور میں خواتین افسران مختلف ذمہ داریوں کو پہلے بھی بطریق احسن نبھا رہی ہیں۔