سی ٹی سکین کے فارم پر مریم نواز کی تصویر، ’ان کا بس نہیں چل رہا کرنسی نوٹ پر بھی اپنی تصویر لگالیں‘

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں پنجاب کے سی ٹی سکین کے فارم پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر نظر آنے لگی ہے جس پروزیر اعلیٰ پنجاب کی شائع کردہ تشہیری مہم کو ذاتی نمائش اور سرکاری وسائل کا استحصال قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سی ٹی اسکین فارم پر مریم نواز کی تصویر نظر آنے پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ثمینہ پاشا نے لکھا کہ اطہر کاظمی صاحب نے ایک سال پہلے ان کے شو پر ہنستے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو تشہیر کا جتنا شوق ہے لگتا ہے پنجاب کے اسپتالوں سے ایکسرے رپورٹ پر بھی ان کی تصویر آیا کرے گی۔ میں تو مذاق سمجھی لیکن محترمہ نے تو واقعی عمل کر دکھایا۔

ارم زعیم نے لکھا کہ پنجاب میں کوئی بھی ٹیسٹ کروائیں، آپ ٹیسٹ رپورٹ پر مریم نواز کی تصویر ساتھ پائیں گے۔

سحرش مان نے لکھا کہ صرف سی ٹی اسکین نہیں میڈم کا وژن اتنا بلند ہے کہ انہیں جگ ہنسائی کا ڈر نہیں۔ انہوں نے طنزاً لکھا کہ پنجاب پولیس کا آفیشل پیج دیکھیں وہاں اگر کسی پولیس والے نے سانس بھی لے لیا ہے تو اسےمحترمہ مریم نواز کا وژن قراردے گا۔ اس خاندان نے چالیس سالہ اقتدار میں اور کچھ سیکھا ہے یا نہیں اشتہار بازی کافن ضرور سیکھ لیاہے۔

ارسلان جٹ لکھتے ہیں کہ مریم نواز کا بس نہیں چل رہا کہ پنجاب میں نئے کرنسی نوٹ جاری کردیں جن پر قائداعظم نہیں بلکہ مریم نواز کی تصویر ہو۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مریم نواز کی تشہیری مہم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ اس سے قبل جنوری میں پنجاب حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد  پاکستان کے تقریبا تمام اہم اور بڑے اردو اخبارات کے صفحہ اول پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کردہ صوبائی منصوبوں کے متعلق خبریں پڑھنے کو ملیں۔

قومی اخبارات میں غیر معمولی اشتہاری مہم کے بعد عوامی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا سرکاری فنڈز سے سیاسی رہنماؤں کی ذاتی نوعیت کی تشہیر مناسب ہے اور کیا بے تحاشہ مسائل کی موجودگی میں ایسی اشتہاری مہمات سے عوام کی رائے کو اپنے حق میں بدلا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی