خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اسحاق ڈار کی اعلیٰ چینی حکام سے ملاقات

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا

ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔

پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے حق اور صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے پرامن ہمسائیگی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی پی ایم/ایف ایم نے بین الاقوامی برادری کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے (IWT) کو التواء میں رکھنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے کا نوٹس لے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے سی پی سی اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنانے میں IDCPC کے اہم کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین ذمہ دار ممالک اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

21 مئی 2025 کو پاکستان چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں فریقین نے پاک چین دوستی کی منفرد نوعیت کو اجاگر کیا اور اسے دونوں ممالک کی نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے تنازع کے بعد اسحاق ڈار اہم دورے پر چین پہنچ گئے، کن اہم امور پر بات ہوگی؟

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دیگر اہم قومی مفادات پر چین کی مضبوط حمایت کو سراہا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیو جیانچاو نے اس ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین، تمام موسموں میں آزمودہ تزویراتی شراکت دار ہونے کے باعث پاکستان کو ترجیح دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان کے مطابق لیوجیانچاو نے کہا کہ چین آہنی دوست ہونے کے ناتے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان