نوشہرہ میں مدرسے کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی: ’شور مچانے پر دیگر ملزمان بھاگ گئے’

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ  میں مدرسے کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تھانہ امان گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ امان گڑھ کے علاقے میں 24 اپریل کو پیش آیا تھا جس کی ایف آئی آر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے 16 مئی کو درج کی۔

یہ بھی پڑھیے: اسکردو: نوعمر لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

ایف آئی ار کے مطابق متاثرہ لڑکی کی عمر 19 سال ہے اور وہ اس دن مدرسے سے چھٹی کی بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان انہیں ایک گھر لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ پہلے مرکزی ملزم جس کی شناخت انہوں نے عامر حمزہ کے نام سے کی، نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد دوسرے ساتھی نے بھی ان کے ساتھ زیادتی کی، ان کے دیگر 3 ساتھیوں نے بھی زیادتی کی کوشش کی تاہم ان کے شور کرنے پر بھاگ گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کو ایک مکان میں قید رکھا گیا اور ملزمان کے بھاگنے کے بعد متاثرہ لڑکی کسی طرح وہاں سے نکل کر اپنے گھر پہنچی اور واقعے کے بارے میں اپنے اہل خانہ کو بتایا۔ ایس ایچ او تھانہ امان گڑھ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے جس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد دفعہ 375 (اے) کے تحت زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انہوں نے مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا