پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ
سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
🚨 Revised schedule for the Pakistan 🇵🇰 🆚 Bangladesh 🇧🇩 T20I series 🏏
The first match takes place on 28 May 🗓️
Read more ➡️ https://t.co/pt346yawjv#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HAlI8BiaGz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 21, 2025
بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔
تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ:
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
سلمان علی آغا (کپتان)
شاداب خان (نائب کپتان)
ابرار احمد
فہیم اشرف
فخر زمان
حارث رؤف
حسن علی
حسن نواز
حسین طلعت
خوشدل شاہ
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد وسیم جونیئر
محمد عرفان خان
نسیم شاہ
صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
صائم ایوب
اسکواڈ کا انتخاب ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ یہ سیریز نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے لیے بطور کوچ پہلا انٹرنیشنل اسائنمنٹ بھی ہوگی۔