پاکستان اور چین کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تر اور تعمیری بات چیت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن، ترقی کی حمایت اور علاقائی روابط کے لیے اپنے اسٹریٹجک ویژن کو آگے بڑھانے میں سہ فریقی پلیٹ فارم کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے افغانستان کے سیکیورٹی ماحول میں حالیہ بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے مضبوط اقتصادی تعلقات اور روابط کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری تقاضا کا ادراک کیا۔

انہوں نے سہ فریقی فریم ورک کے تحت مسلسل سفارتی مصروفیات اور عملی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات خاص طور پر تجارت، ٹرانزٹ، صحت اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

چین اور پاکستان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) تعاون کے وسیع فریم ورک کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

چین نے پاکستان اور افغانستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقتصادی اور کنیکٹویٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے خطے سے دہشتگردی اور بیرونی خطرات کے خاتمے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئےتمام فریقین نے امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

انہوں نے ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس جلد باہمی طور پر متفقہ مناسب تاریخ پر کابل میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی