پاکستان کا ریونیو دگنا ہوگیا، آئی ایم ایف بھی معاشی ترقی کا معترف

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریونیو گزشتہ 2 سالوں میں دوگنا ہوگیا ہے، ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں کون سے ٹیکس ختم ہونے جا رہے ہیں؟

آئی ایم ایف کے مطابق مذکورہ مدت میں پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 18 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین ملک کے بڑھتے ریونیو کو مصنوعی قرار دیے رہے یں، معاشی ماہرین کا مؤقف ہے کہ گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا اور صرف تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسز کو بوجھ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی تنظیم نو، ٹیکس پالیسیاں بنانے کے اختیارات ریونیو ڈویژن کو منتقل

معاشی ماہرین کے مطابق اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے لیکن دوسری طرف روپے کی قیمت کم ہورہی ہے، دنیا میں امریکی ڈالرکی قیمت کم ہورہی ہے لیکن پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp