پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین شاہین شاہ آفریدی کی خوب تعریفیں کرتے نظر آئے کہ ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی ہے۔
شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی جیتی ہوئی ٹرافیز اور فضل محمود کیپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا صبح بخیر، اور ساتھ ہی انہوں نے شرمانے والا ایموجی بھی بنایا۔
Good morning 🙈 pic.twitter.com/cLgltLdi0m
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 26, 2025
لاہور قلندرز کے کپتان کی پوسٹ پر صارفین انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے اور انہیں بہترین کپتان اور بہترین بولر قرار دیا۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے کے بعد سب سے اس لیگ کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل وہ 2022 اور 2023 میں مسلسل 2 بار یہ ٹائٹل جیت چکے تھے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کپتان یہ ٹائٹل ایک سے زائد مرتبہ نہیں جیتا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فضل محمود کیپ بھی حاصل کی۔ انہوں نے 12 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔