آن لائن ملازمت کے متلاشی ہوشیار: جعلی کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے  بڑا فراڈ بے نقاب

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیٹ پر ملازمت کی تلاش اب ایک خطرناک کھیل بنتی جا رہی ہے، جہاں ہیکرز ٹیکنالوجی کے ماہرین کو بھی دھوکہ دینے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

حال ہی میں ایک سافٹ ویئر پروفیشنل نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ایسے ہی ہولناک واقعے کی تفصیلات شیئر کی ہیں، جس میں کلاؤڈ فلیئر کے نام پر ایک جعلی تصدیقی صفحہ استعمال کر کے اس کے کمپیوٹر کو ہیک کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

متاثرہ شخص کے مطابق اس نے کرپٹورو نامی کمپنی میں ریموٹ ڈیٹا اینالسٹ کی ملازمت کے لیے درخواست دی تھی، جس کا اشتہار اور انٹرویو کا عمل بظاہر بالکل اصلی لگ رہا تھا۔ انٹرویو کے دوران اسے ایک لنک بھیجا گیا جو بظاہر ایک سیکیورٹی چیک معلوم ہوتا تھا۔ اس صفحے پر صارف کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے کی بورڈ سے ونڈو پلس آر  دبائیں اور پھر کنٹرول وی کر کے انٹر کردیں۔

متاثرہ ٹیکی کو اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ جیسے ہی اس نے وہ پیج کھولا، ویب سائٹ نے خود بخود ایک خطرناک کمانڈ اس کے ‘کلپ بورڈ’ پر کاپی کردی تھی۔

جب اس نے کہی گئی شارٹ کٹ کیز استعمال کیں، تو وہ بدنیتی پر مبنی کوڈ (ملیشیئس کمانڈ) اس کے سسٹم میں رن ہو گیا، جس سے ہیکرز کو اس کے کمپیوٹر کا مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات، پی ٹی اے نے عوامی آگاہی کے لیے معلوماتی ویڈیو جاری کردی

یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی صارفین نے اسے ایک انتہائی منظم فراڈ قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصلی کلاؤڈ فلیئر کبھی بھی صارف سے کی بورڈ شارٹ کٹس استعمال کرنے یا کمپیوٹر میں کوئی کمانڈ چلانے کا مطالبہ نہیں کرتا۔

 سوشل میڈیا صارفین نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے حملوں کا مقصد کمپیوٹر میں موجود تمام محفوظ کردہ پاس ورڈز، بینکنگ تفصیلات اور حساس ڈیٹا چوری کرنا ہوتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی بھی ویب سائٹ یا نام نہاد کمپنی انٹرویو کے دوران غیر معمولی تکنیکی اقدامات کرنے یا سسٹم سیٹنگز میں تبدیلی کا کہے، تو اسے فوری طور پر ‘ریڈ فلیگ’ سمجھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل دنیا میں معمولی غفلت بڑے نقصانات کا سبب بن سکتی ہے، اسلام آباد میں سائبر سیکیورٹی آگاہی ویک کا انعقاد

 کسی بھی انجان لنک پر کلک کرنے سے پہلے اس کی ویب سائٹ کا ایڈریس (یو آر ایل) ضرور چیک کریں اور کبھی بھی اپنے کلپ بورڈ سے کوئی ایسی چیز پیسٹ نہ کریں جس کا ماخذ معلوم نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان بھارت کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، انگلینڈ سے مقابلہ سخت ہوگا: سمیع اللہ خان

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟