وسطی لندن میں بینکسی کا نیا سیاسی مجسمہ منظرِ عام پر

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹریٹ آرٹسٹ بینکسی نے تصدیق کی ہے کہ وسطی لندن میں حال ہی میں نمودار ہونے والا ایک بڑا مجسمہ ان کا بنایا ہوا فن پارہ ہے۔

یہ مجسمہ ان کے دستخط کے ساتھ سامنے آیا ہے، جو ایک سوٹ پہنے شخص کو آگے بڑھتے ہوئے دکھاتا ہے، جس کے ہاتھ میں ایسا جھنڈا ہے جو اس کا چہرہ چھپا رہا ہے۔

یہ مجسمہ لندن کے علاقے واٹرلو پلیس، سینٹ جیمز میں نصب کیا گیا ہے، جو 1800 کی دہائی میں برطانوی سامراج اور فوجی طاقت کی یادگار کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ

اسی مقام کے قریب ایڈورڈ ہفتم، فلورنس نائٹنگیل اور کریمین جنگ کی یادگاریں بھی موجود ہیں۔

بینکسی کے نمائندوں کے مطابق یہ مجسمہ بدھ کی صبح کے ابتدائی اوقات میں نصب کیا گیا تھا، جبکہ جمعرات کی سہ پہر آرٹسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو شیئر کر کے اس کی ذمہ داری قبول کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فن پارہ طاقت سے مغلوب ایک ایسے شخص پر تبصرہ ہے جو سینہ تان کر آگے بڑھ رہا ہے لیکن اس کی بصارت ایک پرچم سے علامتی طور پر ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

بینکسی پر سیریز کی روح رواں جیمز پیک کا کہنا ہے کہ مجسمہ میں دکھایا گیا شخص اپنی اسی ’معذوری‘ کے باعث وہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔

ان کے مطابق یہ لمحہ ’ایک شاندار اور منفرد اسٹیجنگ‘ ہے جو روایتی مجسمہ سازی میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

’ بینکسی نے ایک بار پھر ’شاندار تخلیقی کامیابی‘ حاصل کی ہے، اور مجسمے کی جگہ کا انتخاب بھی انتہائی مؤثر ہے۔‘

مزید پڑھیں: ’کنگ آف دی ورلڈ‘ مجسمہ، ٹرمپ اور ایپسٹین کی دوستی پر طنزیہ فن پارہ

جیمز پیک کے مطابق یہ سمجھنا مشکل ہے کہ اتنی سیکیورٹی کے باوجود اتنا بڑا مجسمہ وہاں کیسے نصب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فن پارہ برطانیہ کی سامراجی تاریخ اور قوم پرستی پر تنقید ہے، جو بینکسی کے اکثر کاموں کا مرکزی موضوع ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بینکسی نے لندن میں مجسمہ نصب کیا ہو۔ 2004 میں بھی ان کا ایک مجسمہ ’دی ڈرنکر‘ شیفٹس بری ایونیو پر رکھا گیا تھا جو کچھ ہی عرصے بعد چوری ہو گیا تھا۔

بینکسی کے حالیہ کاموں میں گزشتہ برسوں کے دوران لندن کے مختلف حصوں میں بنائی گئی دیواروں پر پینٹنگز بھی شامل ہیں۔

جن میں جانوروں کی ایک سیریز، احتجاجی مناظر اور سماجی و سیاسی تبصرے شامل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں چور گاندھی کا مجسمہ لے اُڑے، پاؤں چھوڑ گئے

ان کے فن پارے عموماً خفیہ طور پر سامنے آتے ہیں اور بعد میں ان کے انسٹاگرام پر ان کی تصدیق کی جاتی ہے، جبکہ اکثر انہیں جلد ہی ہٹا دیا جاتا ہے۔

بینکسی کے یہ فن پارے دنیا بھر میں سیاسی اور سماجی پیغامات کے طور پر سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن ملازمت کے متلاشی ہوشیار: جعلی کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے  بڑا فراڈ بے نقاب

اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا جم غفیر، انتظامیہ کی اہم ہدایت

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

’میں نے ہر اصول کی خلاف ورزی کی‘، کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس ٹھکانے لگانے کے بعد اے آئی ایجنٹ کلاڈ کا اعتراف

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیشرفت، سابق صدر راجا ذوالقرنین کا خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی