ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں لیکن جھکوں گا نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو عام قیدیوں کے حقوق بھی میسر نہیں، 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ

علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا بالکل واضح پیغام ہے کہ وہ نہیں جھکیں گے، جتنا بھی ٹارچر کیا جائے وہ غلامی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو صرف اس لیے جیل میں رکھا گیا ہے تاکہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا سکے، لیکن ایسا ممکن نہیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ یوٹیوبرز تو کہتے ہیں کہ عمران خان کی رہائی ہونے والی ہے اور ڈیل ہوگئی، لیکن اب سمجھ آ رہی ہے کہ عوام کا ٹمپریچر ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایسے وی لاگ بنائے جاتے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو پیغام بھیجا ہے کہ جو بھی نظریے کے ساتھ کھڑا نہیں اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کے لیے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ عمران خان جس وقت یہ باتیں کررہے تھے اس وقت ان کو شدید غصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو جیل میں بریفنگ اور رہائی کی خبریں، اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا

علیمہ خان نے مطابق عمران خان نے پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلایا جائےگا، بلکہ تحریک ملک گیر ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم