رواں ہفتے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک میں دوبارہ آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی کردی

27مئی کی (شام یا رات سے 30 مئی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی اور ڈی آئی خان میں بھی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

اسلام آباد سمیت بالائی، وسطی حصوں میں آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاشت کار حضرات اپنی فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔ عوام الناس مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم