قائمہ کمیٹی: چیئرمین حفیظ الدین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم، اجلاس سے نکال دیا

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے اجلاس سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو باہر نکال دیا گیا۔ اراکین نے انہیں مزید سننے سے انکار کرتے ہوئے معذرت بھی مسترد کردی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس چیئرمین حفیظ الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیاکہ سیکریٹری صنعت و پیداوار کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی

چیئرمین کمیٹی کے سوال پر اجلاس میں موجود محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ سیکریٹری پی اے سی کے اجلاس میں گئے ہیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پیغام بھجوا کر سیکریٹری کو یہاں بلائیں۔

چیئرمین حفیظ الدین نے ایک اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نیپرا کے لوگ اجلاس میں کیوں موجود نہیں؟ جس پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علویٰ نے کہاکہ شاید نیپرا کے لوگ کابینہ اجلاس میں گئے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی حفیظ الدین نے کہاکہ آپ کی نیپرا سے قربت کے حوالے سے ہم جانتے ہیں، جس پر مونس الٰہی نے جواب دیاکہ جی ہمارا تو چولی دامن کا ساتھ ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے سی ای او کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو شاباش دیتا ہوں کہ آپ کا تعلق عوام کے ساتھ نہیں بلکہ نیپرا کے ساتھ ہے۔ ہماری سفارشات کو اہمیت نہیں دی جارہی، لیکن ہم بھی عملدرآمد کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او اور رکن سید رضا علی گیلانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس پر سید رضا علی گیلانی نے کہاکہ جب تک سی ای او کمیٹی میں ہے میں نہیں بیٹھوں گا۔

سی ای او کے الیکٹرک نے اس بات پر بھی اعتراض کیاکہ ارکان اسمبلی اور کراچی چیمبرز کو زوم کی سہولت دی گئی ہے، جبکہ ان کو کراچی سے بلایا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے عدالت سے کراچی صنعت کرونا سبسڈی کا کیس واپس لیا ہے، جس پر انہوں نے کہاکہ ہم کیس واپس نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی ٹی اے باچا خان مرکز پہنچ گئے، ایمل ولی کے ساتھ کدورتیں ختم

سی ای او کے الیکٹرک کے جواب پر ممبران کمیٹی برہم ہوئے، اور مزید سننے سے انکار کردیا، جس پر انہیں اجلاس سے نکال دیا گیا، اور ان کی معذرت بھی مسترد کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘