ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل پکڑا گیا، پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی 13 میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مبینہ قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر لڑکا، جس نے کالی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، شام 5 بج کر 9 منٹ پر موقع واردات یعنی جی 13 سے فرار ہوتا ہے۔ سی سی ٹی وی میں ملزم کو بھاگتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کون تھیں؟

ذرائع کے مطابق تھانہ سنبل پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی شناخت کر لی تھی، جس کے بعد اس کے ورثاء کی نشاندہی پر اسے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر قانونی کارروائیاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کیس کا حصہ بنا دیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فوٹیج نے ملزم کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

ثناء یوسف قتل کیس 20 گھنٹوں میں حل، ملزم گرفتار، اسلحہ اور موبائل فون برآمد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا معمہ پولیس نے 20 گھنٹوں میں حل کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں :چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جب ایک نقاب پوش شخص نے نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایک گھنٹہ قبل گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزم کم عمر ہے اور اس نے مقتولہ سے چھینا گیا آئی فون اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول چھپایا ہوا تھا، جو برآمد کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp