وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

جمعہ 6 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاہی دیوان میں دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے سعودی ولی عہد نے قبول کیا۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر انہیں ظہرانے میں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عید کی مبارکباد پیش کی اور دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کی خدمت اور سعودی عرب کی شاندار میزبانی کو سراہا۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی جانب سے حجاج کے لیے محفوظ اور روحانی طور پر پُراثر حج کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں کے ساتھ سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سعودی سِول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، عید الاضحیٰ سعودی ولی عہد کے ہمراہ منائیں گے

وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مثبت کردار اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مملکت کی مستقل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی ذمہ دارانہ صبر و تحمل کی پالیسی پر زور دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے، اور فلسطینی مسئلے کے منصفانہ و پائیدار حل کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، مناسک حج اختتامی مراحل میں

وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں بڑھتی ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قیادت کے مشترکہ وژن اور دونوں برادر اقوام کی خواہشات کے مطابق اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے سعودی ولی عہد نے قبول کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں