کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین

ہفتہ 7 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سال کے حج سیزن کو کامیاب بنانے اور 2 مقدس مساجد اور ان کی زیارت کرنے والے زائرین کی زبردست کے حوالے سے مملکت کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت داخلہ کی حج سیکیورٹی پر بریفنگ: حجاج کرام کی منی واپسی کامیابی سے مکمل

عرب نیوز کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ آج ہم نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں جو مسلسل کامیابی دیکھی ہے وہ 2 مقدس مساجد، مقدس مقامات اور ان کے زائرین کی خدمت کے حوالے سے ہمارے مبارک ملک کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خدا کے مہمانوں کو راحت فراہم کرنے کی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا یہ تبصرہ منیٰ پیلس میں رائل کورٹ میں منعقدہ ایک استقبالیہ کے دوران سامنے آیا جہاں انہوں نے شاہ سلمان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے لیے آنے والی شخصیات کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیے: بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ

اس اجتماع میں اعلیٰ شہزادے، مملکت کے مفتی اعظم، اعلیٰ عہدے دار، حج آپریشن میں شامل فوجی کمانڈرز اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے مہمان شامل تھے۔

ولی عہد نے تمام شعبوں میں سرکاری ملازمین اور رضاکاروں کی لگن کی بھی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل