وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرلے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف کیوں بنایا؟ علیمہ خان نے بتادیا
فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم کی ملاقات کی پیشکش قبول کرے اور ہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی ہر فرد کامسئلہ ہے لہٰذا اپوزیشن 24 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بات کرے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں اپنے لیے نئے عہدے کا انتخاب کرلیا
رانا ثنا نے مزید کہا کہ اپوزیشن پہلے میثاق معیشت کرے اس کے بعد سیاست سمیت دیگر مسائل پر بھی بات ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل پر قومی اتفاق رائے پیداکیا جانا چاہیے۔