اسرائیل نے امدادی کشتی فریڈم فلوٹیلا ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کے لیے امداد لے جانے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی کشتی ’میڈلین‘ کو اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اپنے قبضے میں لے لیا اور اسے اشدود بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق، کشتی میں موجود تمام افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، جن میں سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن بھی شامل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق، بندرگاہ پر پہنچنے کے بعد فریڈم فلوٹیلا کے مسافروں کو ایک کمرے میں لے جا کر زبردستی 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کی ویڈیوز دکھانے کی کوشش کی گئی، تاہم اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ ان افراد نے ویڈیوز دیکھنے سے انکار کر دیا۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک پرامن انسانی مشن کو زبردستی اور غیرقانونی طور پر نشانہ بنایا، حالانکہ اس مشن کا مقصد صرف بھوک اور محاصرے کا شکار غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی کشتی پر چھاپہ، گریٹا تھنبرگ اور گیم آف تھرونز کے اداکار سمیت تمام کارکن گرفتار

اس واقعے کے بعد امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام کشتی میں سوار رضاکاروں کو ڈی پورٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کشتی 6 جون کو اٹلی کے ساحلی علاقے سسلی سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 رضاکار شامل تھے۔ اسرائیلی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ شو ختم ہو چکا ہے اور اب فریڈم فلوٹیلا کے شرکا کو واپس ان کے ملکوں کو بھیجا جا سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی مندوب فرانچسکا البانیز نے کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کا سفر شاید ختم ہو چکا ہو، لیکن اس کا مشن ابھی جاری ہے۔ ان کے مطابق بحیرہ روم کی ہر بندرگاہ سے غزہ کے لیے امداد اور یکجہتی کی علامت کے طور پر کشتیاں روانہ ہونی چاہئیں۔

فریڈم فلوٹیلا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے کشتی پر موجود افراد کا رابطہ منقطع کرنے کے لیے کمیونیکیشن جام کر دی اور لائیو نشریات بند کروا دیں۔ اس دوران، ڈرونز کے ذریعے ایسے سفید اسپرے کا استعمال کیا گیا جس سے کئی افراد کی جلد متاثر ہوئی۔

دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضے کو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادی کے پیغام کو خاموش نہیں کرسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں