نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حلف اٹھالیا

پیر 23 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

محسن نقوی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے محسن نقوی سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدےکا حلف لیا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سےکیا گیا۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے گئے تھے جب کہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد معاملہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کو بھی آج رات 10 بجے تک فیصلہ کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp