مظفرگڑھ: امونیا گیس لیک ہونے سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری، ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرگڑھ کے قصبہ بصیرہ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس لیک ہونے کے بعد متعدد افراد کی حالت متاثر ہوئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں گیس لیکج سے گھر میں خوفناک دھماکا، 7 افراد جھلس کر زخمی

ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے 5 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے گیس لیکج کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔A

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp