چین میں سانپوں کی نئی انوکھی قسم کیسے دریافت ہوئی؟

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے صوبہ ہنان کے چانگشا میں ہنان نارمل یونیورسٹی کے پروفیسر مو شیاؤیانگ اور ان کی تحقیقی ٹیم کے متعدد ارکان ہنان کی ٹونگڈاؤ کاؤنٹی میں حیاتیاتی تنوع کے وسائل کے بارے میں ایک سروے کر رہے تھے۔

پروفیسر موشیاؤیانگ کی ٹیم نے اچانک ایک سانپ کو دیکھا جسے کسی گاڑی نے گزرتے ہوئے کچل دیا تھا۔ تحقیقی ٹیم کے رکن لی ہوئی، جو موز کے ایک طالب علم بھی ہیں اور جنگلی حیات خاص طور پر رینگنے والے جانوروں کی تلاش کے شوقین ہیں نے اس نے اس مردہ سانپ کو غور سے دیکھا۔

لی ہوئی نے ایک اخبار کو بتایا کہ ‘یہ ایک عجیب و غریب سانپ تھا ( اچلینس جینس کے سانپوں کا عام نام) لیکن یہ پہلے دیکھے گئے سانپوں سے بہت مختلف دکھائی دے رہا تھا، جس کی گردن میں ایک کریمی پیلے رنگ کی پٹی تھی۔

موشیاؤیانگ کی ٹیم سانپ کو واپس اپنی لیبارٹری لے آئی جہاں ایک شکلی تجزیے اور مالیکیولر ٹیسٹنگ کے بعد انہوں نے پایا کہ یہ دیگر معروف اچلنس سانپ کی اقسام سے بہت مختلف ہے۔

اس دریافت نے انہیں مزید نمونوں کے لیے اس علاقے کی تلاش کرنے پر مجبور کیا ، کافی کوشش کے بعد، انہوں نے آخر کار 3 زندہ سانپوں کو تلاش کر ہی لیا انہیں اس نسل کا ایک سانپ ٹونگ ڈاؤ میں اور 2 دیگر نانشان نیشنل پارک سے ملے۔

مو کے ایک اور طالب علم ژو لیکیانگ اور 5 دیگر چینی محققین نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی جریدے زوکیز میں ایک مقالہ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے عجیب پیمانے پر سانپ کی نئی نسل کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے اسے اچلینس نانشانینسس کا نام دیا ہے۔

اچلینس غیر زہریلے سانپوں کی ایک نسل ہے جو جاپان، چین اور ویتنام میں پائی جاتی ہے۔ اس اشاعت سے اس نئی نسل کا باضابطہ آغاز ہوا ہے، جسے نانشان اوڈ اسکیلڈ سانپ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس دریافت کے بعد اب دنیا بھر میں سانپوں کی 28 اقسام پائی جاتی ہیں اور ان میں سے 21 چین میں پائی جاتی ہیں۔  اس نئی نسل کی تلاش میں 4 سے 5 سال کا عرصہ لگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں