شوہر کی پیشگوئی سچ ثابت، خاتون نے لاٹری میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیت لیے

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک خاتون نے لاٹری میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کے شوہر نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ وہ بڑی لاٹری جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 20 سال تک ایک ہی نمبراستعمال کرنے والے بزرگ نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

نارتھ کیرولینا کے شہر نیش وِل کی رہائشی پیٹریشیا بیٹل نے بتایا کہ اُن کے شوہر اکثر کہتے ہیں تھے کہ ’تم ایک دن بڑی لاٹری جیتو گی، بے بی‘ ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی بات کہی تھی۔

اس سے اگلے دن پیٹریشیا نے 5 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا، اور جب نتیجہ نکلا تو وہ حیران رہ گئیں، خاتون نے واقعی 1.5 لاکھ ڈالر جیت لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غلط بٹن دبانے پر خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی

لاٹری جیتنے پر پیٹریشیا کا کہنا ہے ’میں اتنی خوشی اور گھبراہٹ میں تھی کہ گاڑی بھی نہیں چلا سکی۔‘

انہوں نے یہ لاٹری ٹکٹ نیش وِل کی ایک دکان سے خریدا تھا، اور قسمت نے واقعی ان کا ساتھ دیا۔

لاٹری میں جیت، نیش کاؤنٹی میں اسکولوں کے لیے 5 کروڑ ڈالر

نارتھ کیرولائنا کی پیٹریشیا بیٹل کی 1.5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ پہلو بھی سامنے آیا ہے، اس لاٹری گیم سے حاصل ہونے والی آمدن سے نیش کاؤنٹی میں تعلیم کے شعبے کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی رکشہ ڈرائیور 25 کروڑ کا انعام جیتنے کے بعد انعامی ٹکٹس بیچنے لگا

’سپر لوٹریا‘ نامی گیم جولائی میں متعارف کروائی گئی تھی، جس میں 1.5 لاکھ ڈالر کے کل 6 انعامات رکھے گئے تھے۔ ان میں سے تین انعامات ابھی باقی ہیں، یعنی مزید خوش نصیب افراد انعام جیت سکتے ہیں۔

نیش کاؤنٹی نے لاٹری سے حاصل ہونے والی رقم سے 5 کروڑ ڈالر کے تعلیمی گرانٹس حاصل کیے، جنہیں نئے اسکولوں کی تعمیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟