امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک شخص 20سال تک ایک جیسے لاٹری نمبر کھیلنے کے بعد بالآخر10لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گیا۔ بلیک اسٹون کے تھامس اینسکو نے میگا ملینز لاٹری کو بتایا کہ وہ 2دہائیوں سے ایک جیسے نمبرز کھیل رہے ہیں، کیونکہ ان میں ان کی سالگرہ سے مماثلت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹری جیتنے والے تھامس اینسکو جیت سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اینسکو اپنے خاندان میں واحد خوش قسمت رکن نہیں ہیں، اس سے قبل ان کی بیوی نے تقریباً 20سال قبل ایک فوری ٹکٹ پر10لاکھ ڈالر جیتے تھے۔
مزید پڑھیں: غلط بٹن دبانے پر خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی
تھامس اینسکو 2دہائیوں سے مسلسل ہندسوں کا ایک ہی سیٹ استعمال کیا، جس سے بالآخر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ تھامس اینسکو نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ جو ہندسے انہوں نے اپنے میگا ملین ٹکٹ کے لیے استعمال کیے ان کے لیے بہت جانے پہچانے تھے۔
تھامس اینسکو نے بتایا کہ وہ ان ہی ہندسوں سے گزشتہ 20سال سے لاٹری میں قسمت آزما رہے ہیں۔
خیال رہے امریکا میں بہت سے لوگوں نے اس سال چھوٹے لاٹری انعامات جیتے ہیں، صرف 2 افراد نے میگا ملینز جیک پاٹ جیتا ہے۔ مارچ میں، نیو جرسی میں ایک کھلاڑی 11ارب ڈالرز جیت چکا ہے۔ جون میں الینوائے میں ایک کھلاڑی نے 55کروڑ ڈالر جیتے۔
موجودہ جیک پاٹ کا تخمینہ 80کروڑ ڈالرز ہے۔ لاٹری آفیشل کے مطابق، اگر ایک خوش قسمت کھلاڑی موجودہ جیک پاٹ جیت جاتا ہے تو ٹیکس کے بعد تقریباً 40کروڑ ڈالرز یکمشت ادائیگی کے ساتھ جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رکشہ ڈرائیور 25 کروڑ کا انعام جیتنے کے بعد انعامی ٹکٹس بیچنے لگا
میگا ملینز کو کیسے کھیلیں
ٹکٹ خریدنے کے لیے آپ کو اپنے مقامی سہولت اسٹور، گیس اسٹیشن یا گروسری اسٹور پر جانا پڑتا ہے اور مٹھی بھر ریاستوں میں آپ آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
کھیلنے کے لیے، آپ کو 6نمبر لینے کی ضرورت ہوگی۔ 5نمبر 1 سے 70 کے درمیان سفید گیند کے ہوں گے، گولڈ میگا بال 1 سے 25 کے درمیان ایک نمبر ہے۔