وادی سوات نہ صرف قدرتی مناظر، دریاؤں، پہاڑوں اور جھیلوں کی سرزمین ہے بلکہ اپنے ذائقہ دار پھلوں کے لیے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔
ان ہی پھلوں میں ایک خاص پہچان رکھنے والا پھل آڑو ہے، سوات میں آڑو کی کاشت کئی دہائیوں سے کی جا رہی ہے، اور آج یہ ضلع خیبرپختونخوا میں آڑو کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا کا 70 فیصد سے زیادہ آڑو ضلع سوات میں پیدا ہوتا ہے۔