ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ کے بولر لیام میک کارتھی کی کارکردگی تاریخ کے مہنگے ترین اسپیلز میں شامل ہو گئی، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں بھاری رنز دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارکردگی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بولر کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل ثابت ہوئی۔
میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی 20 اوورز کی اننگز میں 256 رنز بنائے، جو ان کی ٹی20 تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، لیام میک کارتھی کی بولنگ پر ویسٹ انڈین بلے بازوں نے کھل کر وار کیا اور ان کے اوورز میں مجموعی طور پر 11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ، 7 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ
لیام میک کارتھی نے اپنے پہلے اوور میں ہی 18 رنز دیے، جس میں شمرون ہیٹمائر اور ڈیبیو کرنے والے کیسی کارٹی نے انہیں اپنے بیٹ سے آڑے ہاتھوں لیا،اگرچہ انہوں نے دوسرے اوور میں واپسی کی کوشش کی اور صرف 6 رنز دیے لیکن ان کے آخری دو اوورز میں کیسی کارٹی اور روماریو شیفرڈ نے قہر ڈھاتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 2 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
Liam McCarthy won’t want to remember this one – 81 runs, the second most ever conceded in men’s T20Is 😳
Scorecard: https://t.co/CZv66CDigm pic.twitter.com/P5phkvuc1P
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 15, 2025
لیام میک کارتھی کو آخری اوور میں 24 رنز پڑے، جس سے ان کے اعداد و شمار مزید خراب ہو گئے اور وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ‘ ایک میچ میں 3 سپر اوورز؟
ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے مہنگا اسپیل دینے کا عالمی ریکارڈ گیمبیا کے موسیٰ جوبارتے کے پاس ہے، جنہوں نے 2024 میں نیروبی، کینیا میں زمبابوے کے خلاف 4 اوورز میں 93 رنز دیے تھے، اس فہرست میں سری لنکا کے کسن راجیتھا دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف 75 رنز دیے تھے۔