آخری پیغام میں کیا لکھا تھا؟ طیارہ حادثے سے بچنے کے بعد عدنان صدیقی نے بتادیا

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر اداکار عدنان صدیقی جو گزشتہ ماہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے طیارہ حادثے سے بال بال بچے تھے انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے موت کا ڈر نہیں تھا، اسی وقت کلمہ پڑھ لیا تھا۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجھے صرف یہ خیال آ رہا تھا کہ اللہ نے میری موت ایسے لکھی ہے۔ ایسی موت نہیں ہونی چاہیے بلکہ میں بغیر کسی کو تکلیف دیے طبعی موت مرنا چاہتا ہوں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اس وقت یہی دعا مانگ رہا تھا کہ یااللّٰہ مجھے اتنی تکلیف دہ موت نہ دے۔ انہوں نے جہاز میں لکھے ہوئے آخری نوٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیوی بچوں کو خدا حافظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش اور موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائنز کی پرواز بھی حادثے سے بال بال بچی تھی۔

اسی پرواز میں معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی موجود تھے، جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا آخری پیغام بھی لکھ چکے تھے جو ان کے جنازے میں پڑا جاتا۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے موت کو قریب سے دیکھا جب ہوائی جہاز لرز اٹھا، ہر طرف افراتفری تھی اور لوگ چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘آخری پیغام لکھ چکا تھا جو میرے جنازے پر پڑھا جاتا’، اداکار عدنان صدیقی نے موت کو کیوں یاد کیا؟

عدنان صدیقی نے لکھا کہ میں نے اس دوران پرسکون رہنے کی کوشش کی۔ تاہم مجھے اس بات کا درد محسوس ہوا کہ میں خاندان کو یہ بتائے بغیر دنیا سے جا رہا ہوں کہ میں ان سے کتنا پیار کرتا ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ میں نے اس دوران جہاز کی محفوظ لینڈنگ کے لیے دعا کی، جب لوگ چیخ رہے تھے تو میں نے پرسکون انداز سے اپنا موبائل کھولا اور ایک نوٹ لکھا کہ جیسے یہ میرے جنازے پر پڑا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں