ایران اسرائیل تنازع: روس ثالثی کے لیے تیار ہے، پیوٹن کا عرب امارات کے صدر سے رابطہ

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کی شام متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ روس ایران اور اسرائیل کے تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، روسی صدر پیوٹن

کریملن کی جاری کردہ بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے درمیان میں موجود کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ تنازع خطے کے لیے بہت منفی نتائج لا سکتا ہے ۔

پیوٹن نے کہا کہ روس دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور گفتگو کے پلیٹ فارم کے قیام کے لیے مدد فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ مسئلہ نازک ہے، لیکن ان کا خیال ہے کہ اس کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے ۔

روسی صدر نے یہ بھی بتایا کہ ماسکو نے ایرانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم دونوں کے ساتھ رابطہ کر رکھا ہے اور روس نے ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک اعلان

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس نے ایران کی سول نیوکلیئر سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھا ہے، خاص طور پر بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے منصوبوں کے ذریعے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب سے پہلے پیوٹن کو اپنی جنگ ختم کرنی چاہیے، یعنی یوکرین پر جاری تنازع کا حل نکالنا چاہیے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں