راولپنڈی: شوہر کے تشدد سے تنگ آکر ماں بیٹی کی مبینہ خودکشی، مقدمہ درج

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود گرجا روڈ پر افسوسناک واقعہ، ماں اور کم سن بیٹی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں اور شوہر کے مسلسل تشدد سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے متوفیہ طاہرہ بی بی کے بھائی کی مدعیت میں شوہر شبیر اختر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد فیصل ولد محمد شفیع نے بیان دیا کہ اس کی بہن طاہرہ بی بی زوجہ شبیر اختر، جو 5 بچوں کی ماں تھی، کئی ماہ سے شوہر کے ہاتھوں لڑائی جھگڑے اور تشدد کا شکار تھی۔

ایف آئی آر کا عکس

فیصل کے مطابق 2 دن قبل 17 جون کو رات قریباً 9 بجے طاہرہ بی بی نے فون پر اطلاع دی کہ شبیر اختر نے اُس پر اور اُس کی بیٹی انسا بی بی پر تشدد کیا ہے۔ اگلے روز دوپہر ایک بجے ایک بار پھر جھگڑا ہوا اور اس بار ماں بیٹی نے شوہر کے رویے سے تنگ آ کر خودکشی کا فیصلہ کر لیا۔

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی موجودگی میں طاہرہ اور انسا نے زہریلی گولیاں کھائیں، جس کے بعد دونوں کو فوری طور پر بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیں اور ابتدائی طور پر دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سکھر: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شبیر اختر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم تاحال اس کی گرفتاری باقاعدہ طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس نے واقعے کے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقیوں اور مبینہ تشدد کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تفتیش مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم