فیکٹ چیک: کیا بجٹ 26-2025 کے بعد پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ ہورہا ہے؟

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا

وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی فیس کے تحت پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

مختلف تعداد کے صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ اور نارمل فیس کیا ہے؟

36 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے اگر پاسپورٹ کی مدت 5 سال ہو تو نارمل فیس 4,500 روپے اور ارجنٹ فیس 7,500 روپے ہے، اسی طرح 10 سالہ مدت کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 6,700 روپے اور ارجنٹ فیس 11,200 روپے ہے۔

5 سالہ مدت کے 72 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 8,200 روپے اور ارجنٹ فیس 13,500 روپے ہے جبکہ 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 12,400 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 20,200 روپے مقرر ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

اسی طرح 100 صفحات پر مشتمل 5 سالہ مدت کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 9,000 روپے اور ارجنٹ فیس 18,000 روپے ہے، دوسری جانب 10 سالہ مدت والے پاسپورٹ کی نارمل فیس 13,500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیسیں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی