اے لیول کے پرچے لیک ہونے کے اعتراف کے باوجود کیمرج کا دوبارہ امتحان نہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (CIE) نے جمعرات 20 جون کو تصدیق کی کہ جون 2025 کے اے ایس اور اے لیول کے تین امتحانی پرچوں کے کچھ سوالات پاکستان بھر میں امتحان سے پہلے لیک ہو گئے تھے۔ تاہم ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ ان امتحانات کا دوبارہ انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اے لیول کے طلبہ میڈیکل گراؤنڈ پر اردو لازمی کے امتحان سے مستثنیٰ

کیمرج کے بیان کے مطابق، اے ایس اور اے لیول میتھمیٹکس پیپر 12 کا ایک سوال امتحان سے قبل افشا ہوا تھا۔ اسی طرح، میتھمیٹکس پیپر 42 کے 2 سوالوں کے کچھ حصے اور کمپیوٹر سائنس پیپر 22 کے ایک سوال کا کچھ حصہ بھی امتحان سے پہلے منظرعام پر آ گیا تھا۔

ادارے نے بتایا کہ پرچوں کے لیک ہونے کے الزامات کی مکمل تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام طلبہ کو منصفانہ نتائج دیے جائیں۔

کیمرج کا کہنا ہے کہ وہ تینوں امتحانات کو معمول کے مطابق چیک کرے گا، لیکن لیک ہونے والے سوالات کو نتائج میں شامل نہیں کرے گا۔

ان سوالات پر تمام امیدواروں کو مکمل نمبر دیے جائیں گے تاکہ کسی بھی طالبعلم کو اضافی فائدہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اے لیول کا پرچہ لیک ہوا، کیمبرج کی تصدیق

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طریقہ کار سے طلبہ کے مجموعی نمبر کچھ بڑھ سکتے ہیں، جنہیں نتائج کے اعلان میں مدِنظر رکھا جائے گا۔

 کیمرج کو یقین ہے کہ اس حل سے لیک ہونے والے سوالات کا ممکنہ فائدہ ختم ہو جائے گا اور باقی مارکس کی بنیاد پر دیے جانے والے گریڈز درست اور قابلِ بھروسا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار