ایرانی فورس کے دو اہم عہدیداروں کی شہادت کا اسرائیلی دعویٰ

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی نے ایران پر تازہ حملوں میں ایران فورس کے دو اہم عہدیداروں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مارے جانے والے عہدیداروں میں سے ایک قدس فورس کے سربراہ سعید یزد اور دوسرے پاسداران انقلاب ایران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کے سربراہ امین پورجودکی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟

سرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارے گئے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ حملہ ایران کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی میڈیا پاسداران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کے سربراہ امین پورجودکی کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

تاہم، ایرانی حکام یا سرکاری ذرائع نے ان شہادتوں سے متعلق خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ یہ حملہ آج ہفتے کے روز ہوا ہے، لیکن حملے کی صحیح جگہ یا دیگر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی حکام نے امین پورجودکی کو ایران کے ڈرون پروگرام میں ایک اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ایسی ڈرون سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے جو اسرائیلی مفادات کے لیے خطرہ تھیں۔

ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آئی ڈی ایف نے آمین پورجودکی کو ختم کرنے کی تصدیق کی ہے، جو انقلابی گارڈز کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کے کمانڈر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:18ویں لہر: ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کا اسرائیل پر نیا اور بھرپور حملہ، تل ابیب کے مرکز میں آگ بھڑک اٹھی

خطے میں ڈرون حملوں کو مربوط کرنے اور ایرانی پراکسیز کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں ان کا کردار انہیں ایک جائز ہدف بناتا تھا۔”

ایرانی حکام کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، اور اس رپورٹ کی تیاری تک تہران نے پورجودکی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملہ

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نےاصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کاکوئی اخراج نہیں ہورہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم