پوپ لیو کا دنیا بھر میں جنگیں روکنے کا مطالبہ

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت شدید اذیت سے گزر رہی ہے اور امن کی متلاشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد پوپ لیو کا ردعمل بھی سامنے آگیا

عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی مسلح فتح ماؤں کے درد اور بچوں کے خوف کی تلافی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی اقوام کو اپنے مستقبل کی بنیاد تشدد اور خونی تنازعات کے بجائے امن پر رکھنی چاہیے۔

انہوں نے خاص طور پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عام شہری شدید مصائب کا شکار ہیں، جب کہ غزہ میں انسانی امداد کی اشد ضرورت کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی

پوپ لیو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ کے المیے کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، کیونکہ یہ ہر فرد اور ملک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانیت کو بچانے کے لیے آواز بلند کرے اور امن کو فروغ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘