ایشین 6 ریڈ اور ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ، 3 پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین 6 ریڈ اور ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی تینوں کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پیر کو کولمبو میں چیمپیئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا، پاکستان کے اویس منیر نے اپنے تینوں میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ محمد آصف نے3 میں سے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ئی جبکہ محمد سجاد نے 2 میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کے ساتھ آغاز

دفاعی چیمپیئن پاکستان کے اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دی، ان کی جیت کا اسکور (1-51(37), 47(34)-0, 66(35,31)-0, 10-46, 34-21, 33-21) رہا۔

پاکستان کے محمد آصف نے عمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 شکست دی۔ان کے جیت کا سکور (40-1, 27-14, 27-24, 56(55)-04)رہا۔

پاکستان کے محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو 0-4 سے شکست دی، ان کے جیت کا سکور (41-9, 35-1, 58(58)-5, 25-21)رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی

پاکستان کے محمد آصف آج کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے محمد طحہ سے 4-3 ہارگئے ، ان کا سکور (5-47, 18-32, 66(35,31), 0-44(36), 42-18, 54(38)-5, 44(40)-0) رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی