کے ایم سی کا 55 ارب روپے کا بجٹ برائے 26-2025 منظور، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص؟

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مالی سال 26-2025 کے لیے 55 ارب 28 کروڑ 36لاکھ اور 6 ہزارروپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل کے اجلاس میں کے ایم سی کا مالی سال 26-2025 کا (سرپلس) بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس میں 146.2 ملین روپے اضافی دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف

بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ چییئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مجھے جو ذمے داری سونپی تھی میں نے اس کو پورا کیا اور پارٹی کی خواہش کے مطابق شہر کے مسائل حل کیے جسے شہریوں نے بھی سراہا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی تاریخ میں پہلی بار سیلری سسٹم کو ایپ پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی کے میئر اور ڈپٹی میئر نے جو جعلی بھرتیاں کیں وہ بھی ختم کردی گئیں۔

مزید پڑھیے: میونسپل ٹیکس کا نفاذ شہری حکومت کا حق ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ادارے کا مکمل آڈٹ کرکے شفافیت لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میونسپل ٹیکس میں پہلے جو رقم آتی تھی وہ کم تھی اور ماضی میں بلدیہ عظمیٰ کا ٹیکس ریکوری سسٹم انتہائی کمزور تھا لیکن اب ہر فیس، ٹیکس اور ادائیگی کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں اور بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی بروقت ہوا کرے گی۔

ترقیاتی منصوبے

مئیر کراچی نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

گزشتہ کارکردگی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ میٹ سیکشن اپ گریڈ، 129 اسٹالز تعمیر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ میں 300 گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ ایریا قائم کیا گیا، 14 اسپتالوں و ڈسپنسریوں کے ذریعے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور یوسی گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کردی گئی۔

میئر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کونسل اجلاس میں شرکت پر 2 ہزار روپے فی ممبر ٹی اے ڈی اے منظور کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اہل کراچی جلد خوشخبری سنیں گے، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب

اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر مرتضیٰ وہاب کا یہ 5واں بجٹ ہے، سابق ڈسٹرکٹ ناظم نعمت اللہ خان مرحوم کے دور میں ہر کونسل ممبر کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں 10 ہزار روپے ملتے تھے لیکن اب کونسل کے ممبر کو 2 ہزار روپے ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی