پاک بھارت مذاکرات دوطرفہ معاملہ ہے: امریکا

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دوطرفہ معاملہ قراردے دیے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، اور سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں: ڈونلڈ بلوم

نیڈ پرائس نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاہم ڈائیلاگ دونوں فریقوں کا آپس کا معاملہ ہے۔

پاکستان میں توانائی بحران سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp