کراچی میں 7  منزلہ عمارت کی چھت گرگئی، 22 افراد پھنس گئے

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کھارادر میں عمارت کی چھت گرنے سے 22 افراد عمارت میں پھنس گئے ہیں، جن کو ریسکیو کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی ہے، جس سےعمارت میں رہائشی افراد پھنسے ہوئے ہیں، پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

پولیس حکام کے مطابق کھارادر میں 7 منزلہ رہائشی عمارت کی ٹنکی گرنے سے سیڑھیوں اور کوریڈور کو نقصان پہنچا، اطلاعات کے مطابق 4 اپارٹمنٹ میں 22 لوگ پھنسے ہوئے ہیں، ایک خاتون، 2 بچوں اور ایک مرد کونکال لیا گیا ہے، اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جارہا ہے۔

 فرزانہ منزل ایک پرانی عمارت تھی جس میں پانی کی ٹینکی چھت پر گری ہے اور ایک چھت توڑنے کے بعد ٹینکی نیچے تک نقصان پہنچاتی گئی، عمارت کی سیڑھیوں کو نقصان پہنچا ہے، خوش قسمتی سے رہائشی حصہ محفوظ رہا ہے، لیکن اب مسئلہ شہریوں کو نکالنے کا ہے کیوں کہ آنے جانے کا راستہ ٹوٹ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش، آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

عمارت سے ریسکیو ہونے والے ایک شخص بتایا ہے کہ  ٹینکی گرنے سے عمارت کا حصہ گرا،عمارت 1997 میں بنی تھی، کچھ عرصہ پہلے رہائشیوں نے عمارت کی مرمت کروائی تھی، حادثے سے فلیٹ میں کافی سامان ٹوٹ پھوٹ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp