سیاحت کو فروغ دیکر پاکستان کو ٹورازم برانڈ کے طور پر متعارف کروایا جائے، وزیر اعظم

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مؤثر ٹورزم برانڈ کے طور پر متعارف کروانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زرِ مبادلہ کمانے کی لامحدود استعداد موجود ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل اور دلکش مناظر سے نوازا ہے۔ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، گھنے جنگلات، دریا، میدان اور ریگستانی علاقے پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سیاحتی اعتبار سے ممتاز بناتے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) سیاحت کے فروغ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے، جبکہ ملک بھر میں خصوصی ٹورازم زونز قائم کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک عالمی ٹورازم برانڈ کے طور پر بیرونِ ملک متعارف کرانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے۔

مزید پڑھیں: اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ رقم: ایک دن میں 7 پروازیں، سیاحت کے نئے دور کا آغاز

وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کے باہمی تعاون سے ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنے ترقیاتی ویژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے ممتاز سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کرے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شمالی علاقوں، میڈیکل ٹورازم، اور دیگر شعبوں کی تشہیر کے ذریعے سیاحت کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان آمد کو سہل بنانے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ اندرونِ ملک سیاحوں کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملکی سیاحت کو تقویت ملے۔

وزیراعظم نے ٹورازم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت بھی جاری کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام، وزیر قومی ورثہ اورنگزیب کھچی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم