بلوچستان: نئے مالی سال کا پہلا دن، 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجرا سے کر دیا ہے، جو صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی عمل کے بروقت آغاز کی ایک نئی مثال بن گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز مالی سال کے پہلے ہی دن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبائی نظم و نسق، تیاری اور سنجیدگی کا مظہر ہے، جو کاغذی دعووں کے بجائے عملی خدمت کی جانب واضح قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے کیا ہے؟

تعلیم، صحت، توانائی اور سڑکوں پر توجہ

بلوچستان حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے جن منصوبوں پر فوری عملدرآمد شروع ہوگا ان میں صحت، تعلیم، آبپاشی، سڑکوں کی تعمیر، توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بیان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فنڈز کے بروقت اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی فنڈز کا اجراء کاغذی دعووں کا نہیں، بلکہ عملی خدمت کا آغاز ہے۔ اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں ہوں گی، بلکہ بجٹ کا ہر روپیہ زمین پر نظر آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ اگر نیت صاف ہو، تو فیصلے دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں ہو سکتے ہیں۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی عوام سے وابستگی کا واضح پیغام ہے۔

بلوچستان: ایک نئی مثال

بلوچستان حکومت نے اسے تیز رفتار ترقی کی نئی روایت قرار دیا ہے، جو دیگر صوبوں کے لیے بھی قابل تقلید ماڈل بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے حکومت بلوچستان کا منشیات بحالی مرکز کس طرح مریضوں کو صحت اور روزگار کی طرف لا رہا ہے؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فنڈز کے فوری اجرا کا یہ اقدام ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں معاون ہوگا، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائے گا، صوبائی اداروں پر اعتماد میں اضافہ کرے گا اور بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘