تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فوج پاکستان سے شکست کا داغ دھونے میں مصروف ہے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگر دشمن 3 تھے، ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا، چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بھی شکوہ کیا تھا کہ بھارتی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا۔ بھارتی فوج کا دعویٰ کہ اسے پاکستان، ترکی اور چین نے مل کر شکست دی، بھارتی عوام کے سامنے شکست کی ناکام وضاحت ہے۔

پاکستان نے کبھی  بچگانہ گلہ نہیں کیا کہ بھارت نے اسرائیلی اور فرانسیسی اسلحہ کیوں استعمال کیا؟

یہ بھی پڑھیے: بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پر کھلی تنقید دراصل بڑھتے ہوئے اندرونی  سیاسی خلفشار کا مظہر ہے، پاکستان، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارتی معاشی، انڈسٹریل کمپلیکسز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر پہلے ہی یہ بتا چکا ہے کے معرکہ حق کے دوران پاکستان نے  اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا صرف 10 سے 15 فیصد استعمال کیا جبکہ باقی صلاحیتیں ابھی باقی ہے۔ پاکستانی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دلیرانہ قیادت اور عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کو 3 دشمنوں کا گلہ کرنے کی بجائے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے ، جس نے اسے بین الاقوامی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم