پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جتنی ملاقاتیں جیل میں کروائی گئی ہیں اتنی سہولت آج تک کسی قیدی کو نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جتنی ملاقاتیں عمران خان کی ہوئی ہیں اتنی دوسرے قیدیوں کی نہیں ہوئیں۔
’عمران خان اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے‘
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں فیصلہ سازی کافقدان ہے اور اس کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کوئی فیصلہ کرتی ہے تو عمران خان کہہ دیتے ہیں کہ وہ اس کو نہیں مانتے۔
’اندرونی بغاوت سے کے پی حکومت گئی تو وہ پارٹی کا اپنا مسئلہ ہوگا‘
عرفان صدیقی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا حکومت کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے اندر سے بغاوت ہوتی ہے تو وہ پھر ان کا اپنا مسئلہ ہے۔