ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ نے ’ایکس‘ کو زہر قرار کیوں دیا؟

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ (سابقہ محبوبہ) گرائیمز نے سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے سابق محبوب کی ملکیت ایکس (ٹیوٹر) کو بھی زہر قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی

گلوکارہ گرائیمز کا اصلی نام کلیر ایلز باؤچر ہے۔ انہوں نے اپنے  ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد انہیں یہ واضح ہوگیا کہ ’یہ جگہ، اور ایسی تمام جگہیں، زہر ہیں، ایک جیل ہیں، جہاں مختصر اور گہرائی سے خالی باتوں کا تبادلہ ہوتا ہے جو دماغ ان باتوں کو سیکھے بغیر ہی چھوڑ دیتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پورا منظر ایک تھیٹر کی طرح ہے، ایک خراب اور کمزور نقلی زندگی‘۔

گرائیمز نے اپریل میں بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر ہونا بہت غیر صحت مند لگتا ہے، یہ افسردگی، کڑواہٹ کا ایک آسیب زدہ شہر لگتا ہے۔

مزید پڑھیے: ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل

ایک ماہ پہلے انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں ADHD اور آٹزم کی تشخیص ہوئی ہے، اور انہوں نے اس بات کا اطمینان ظاہر کیا کہ انہوں نے بچپن کی علامات کو سوشل میڈیا سے پہلے کے دور میں بہتر طریقے سے نمٹایا۔

گرائیمز اور ایلون مسک کا رومانوی تعلق سنہ 2018 سے شروع ہوا تھا۔ وہ سنہ 2023 تک ایک غیر مستقل نوعیت کا رشتہ رہا یعنی دونوں کبھی دور تو کبھی قریب رہے۔ دونوں کے 3 بچے ہیں۔

اس سے قبل 37 سالہ گلوکارہ نے ایلون مسک کی جانب سے اپنے بڑے بیٹے کو اوول آفس لے جانے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا جس سے میڈیا کی توجہ 4 سالہ بچے پر مرکوز ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ایلون مسک کے خلاف سخت اقدام کی تیاری، ڈی پورٹ کرنے کی افواہیں زیرگردش

گرائیمز نے ایک مداح کے سوال پر بتایا کہ وہ موسیقی کے نئے پروجیکٹ پر انتہائی محنت کر رہی ہیں جو جلد ہی ریلیز ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم