حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو مجھے تدفین کی اجازت دی جائے، اداکارہ سونیا حسین

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے گزشتہ روز بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کے بعد اداکارہ سونیا حسین سمیت کئی افراد نے ان کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کی اجازت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ حمیرا کے اہلخانہ اس کی میت لینے نہیں آ رہے اور نہ ہی ان کی تدفین کی جا رہی ہے۔ اگر وہ کل تک نہیں آتے تو مجھے تدفین کرنے کی اجازت دی جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس پر کیسے ردعمل دوں، انہوں نے حمیرا کے والدین سے سوال کیا کہ ایسی کیا حق تلافی ہو گئی ہے کہ آپ اس کی آخری رسومات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔ ماں باپ کے ہوتے ہوئے میت کی تدفین نہیں کی جارہی یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

سونیا حسین نے کہا کہ ایک دن انتظار کریں اگر حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو بطور مسلمان اور انسان وہ میری بہن ہے مجھے یہ ذمہ داری دیں کہ میں اس کی تدفین کروا سکوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آس پاس لوگوں سے حال احوال پوچھیں ان سے رابطے میں رہیں، ان کو ایک فون کر کے پوچھ لیں کہ آپ ٹھیک ہٰں تاکہ آج کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ اور عائشہ خان یا حمیرا اصغر جیسا کوئی واقعہ ہمارے سامنے نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقوق اللہ تب تک قبول نہیں ہوں گے جب تک آپ حقوق العباد نہیں نبھائیں گے۔

سونیا کی ویڈیو اپنی اسٹوری پر شیئر کر کے یاسر حسین نے لکھا کہ سونیا حسین کو یہ موقع ملنا چاہیے، ورنہ میں بھی حاضر ہوں۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش منگل کے روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے ان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے میت وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا. حمیرا کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت عرصہ قبل ہی حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ لیکن بعد میں یہ خبر سامنے آئی کہ لواحقین نے میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بہنوئی نے حکام سے رابطہ کر کے میت کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کے والد اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے، اسی باعث ابتدا میں میت وصول کرنے سے انکار کیا گیا، تاہم اب وہ راضی ہو چکے ہیں اور جلد کراچی آ کر میت وصول کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

گوگل میپس میں نیا فیچر: اب ایپ آپ کے لیے کھانا بھی آرڈر کرے گی

افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی کارروائیاں تیز، چوکی پر حملہ کرکے اسلحہ پر قبضے کا دعویٰ

لیک رپورٹ نے ٹک ٹاک کی نوجوانوں کے تحفظ کی پالیسی پر نئی بحث چھیڑ دی

کیا اے آئی واقعی قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی، میٹا اور دیگر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ