ماڈل حمیرا اصغر نے اپنی زندگی کیسے گزاری؟ پرانے دوست کے انکشافات

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملنے کی خبر سامنے آنے کے بعد جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد افسوس کا اظہار کرتے دکھائی دیے وہیں سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اتنا عرصہ کوئی ان سے رابطے میں نہیں تھا۔

جہاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگ اور سوشل میڈیا صارفین ان کی زندگی کے بارے میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں وہیں حمیرا اصغر کے پنجاب یونیورسٹی میں کلاس فیلو رہنے والے ابراہیم شہزاد نے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں تحریر لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل حمیرا اصغر کا انتقال کب اور کیسے ہوا؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے لکھا کہ 23 سال قبل سنہ 2002 میں کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں بی ایف اے گرافک ڈیزائن کی ڈگری میں حمیرا میری کلاس فیلو تھی۔ اس کا حلقہ احباب بہت محدود رہا وہ بہت زیادہ دوسروں میں گھلنے ملنے والی نہیں تھی۔ 2002 سے لے کر 2010 تک حمیرا اصغر علی ناٹک کی سرکردہ رکن رہی۔ اس کے علاوہ 2005 میں آنے والے زلزلہ پر مائم پیش کیا جس کا نام ’زلزلہ 7.6 ‘ تھا۔

ابراہیم شہزاد کے مطابق حمیرا کی تھیٹر پرفارمنس میں ’محبت کے 603 طریقے‘ اور ’خاموش چیخ‘ بھی شامل تھے اور احمد بلال کے لکھے’خاموش چیخ‘ میں رانو کے کردار پر ان کو بہترین ادکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سویرا فاونڈیشن سے ایوارڈ حاصل کیا لیکن اے آر وائے کا رئیلٹی شو ’تماشا‘ اس کے کیرئیر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جس سے اسے کافی شہرت ملی اور اس کے سوشل میڈیا فالورز میں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بقول پروفیسر احمد بلال کہ وہ اپنے کام کو لےکر اتنی پرجوش تھی کہ اسے یقین تھا کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب اس کے والدین اس کے کام کو دیکھ کر فخر سے اسے گلے لگا لیں گے، اس نے کبھی بھی اپنے انٹرویوز میں یہ تاثر نہیں دیا تھا کہ اس کی فیملی اس کے شوبز کیرئیر کو لے کر ناخوش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید یہی وجہ تھی کہ اس نے انڈسٹری میں کسی سے زیادہ میل ملاقات نہیں رکھی اور نہ ہی کوئی پارٹی لائف والا حلقہ احباب بنایا کہ اس کی فیملی کی عزت پہ کوئی آنچ نہ آئے جبکہ ان سب چونچلوں کے بغیر یہ انڈسٹری کسی کو قبول نہیں کرتی شاید یہی وجہ ہو کہ وہ اپنے اندر ہی گھٹتے گھٹتے ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہو اور گھر سے نکلنا تک بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟

انہوں نے حمیرا اصغر کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں تھیٹر میں پرفارم کرتے اور دوستوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش منگل کے روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کی وفات چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔

حمیرا اصغر کے لواحقین نے گزشتہ روز بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کے بعد اداکارہ سونیا حسین سمیت کئی افراد نے ان کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کی اجازت مانگی لیکن بعد میں یہ خبر سامنے آئی کہ لواحقین نے میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

گوگل میپس میں نیا فیچر: اب ایپ آپ کے لیے کھانا بھی آرڈر کرے گی

افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی کارروائیاں تیز، چوکی پر حملہ کرکے اسلحہ پر قبضے کا دعویٰ

لیک رپورٹ نے ٹک ٹاک کی نوجوانوں کے تحفظ کی پالیسی پر نئی بحث چھیڑ دی

کیا اے آئی واقعی قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی، میٹا اور دیگر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ