اداکارہ حمیرا اصغر نے فلیٹ کا آخری کرایہ کب ادا کیا؟

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ  حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعہ نے پورے معاشرے کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اس افسوس ناک واقعہ سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے بتایا کہ  حمیرا اصغر نے فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو کرائے پر لیا تھا۔ کرایہ نہ بڑھانے پر  انہیں پہلا نوٹس 3 جون 2021 کو بھیجا گیا، جبکہ 13 جون 2021 کو اداکارہ کو گھر خالی کرنے کو کہا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق 17 جون 2021 کواداکارہ کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا، کیونکہ حمیرا اصغر کافی عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں۔ بعدازاں حمیرا اصغر نے ایک سال پہلے گھر خالی کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ جب مالک مکان کا حمیرا اصغر سے رابطہ ختم ہوا تو کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق اس معاملے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جاری ہے۔ کیمیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حمیرا اصغر کی فیملی سے رابطے میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!